کنداپور26/فروری (ایس او نیوز) شہریت قانون سممیت این آر سی اور این پی آرکی مخالفت میں ملک بھر میں ہورہے مظاہروں اور احتجاج میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، شہروں کے ساتھ ساتھ اب چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں بھی احتجاجات ہورہے ہیں اور ہر جگہ سے ان قوانین کی مخالفت میں آواز یں بلند ہورہی ہیں۔
اسی طرح کا احتجاج گزشتہ روز کنداپور تعلقہ کے ناوندہ میں منعقد کیا گیا جس میں کانگریس لیڈرمحترمہ بھاویا نرسمہا مورتھی، محترمہ نجمہ نذیرسمیت کئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین پر زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں ان قوانین کو لاگو کرنے نہیں دیں بالخصوص کاغذ نہیں دکھائیں گے کی مہم گھر گھر میں عام کریں۔ مقررین نے کہاکہ این پی آر کے لئے ہم کسی بھی صورت میں اپنی معلومات حکومت کے کارندوں کو نہیں دیں گے۔ اور عوام میں بیداری پیدا کرنے گھر گھر جاکر مہم چلائیں گے۔
مقررین نے کہاکہ بیدر اسکول میں جو کچھ ہوا، اس طرح کے واقعات مزید نہ ہوں، اس کے لئے ہمیں ایک ساتھ متحد ہوکر کھڑا ہونا ہوگا۔۔۔۔۔ آسام میں۔۔۔ عوام کو روزگار نہیں ہے، اس سرکار کے آنے کے بعد بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ عوام کو گمراہ کیاجا رہا ہے کہ یہ قانون صرف مسلمانوں پر لاگو ہوگا اور جھوٹے بیانوں سے غیر مسلم لوگوں کو مسلمانوں کے کھڑا کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مقررین نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ یہ مسلم مخالف نہیں بلکہ یہ قانون عوام مخالف ہے